کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، یہ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ دینے کےلیے شروع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے جو 4 اپریل کو گڑھی خدابخش پہنچے گا۔