نوازشریف کی ضمانت پر رہائی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، شہباز

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سابق نوازشریف کی ضمانت پر رہائی پر اللہ رب العزت کاشکر ادا کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور میں کوٹ لکھ پت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میاں صاحب کی ضمانت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف گھر آئیں گے توان کے علاج معالجے کے حوالے سے مشاورت کریں گے،تمام پارٹی کارکنوں اور عوام کو میاں صاحب کی رہائی کی مبارکباد دیتے ہیں۔