جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت ازگرفتاری منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست منظورکرلی اور نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے قائم علی شاہ کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔