شہبازشریف شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ نیب میں پیشی کے باجود شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کیخلاف اثاثہ جات انکوائری بھی جاری ہے؟ وکیل نیب نے کہا کہ 23 اکتوبر کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی، شہباز شریف کے اکائونٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔