سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات شروع

نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام کے مطابق حنا ربانی کھر، ان کے والد غلام ربانی سمیت شوہر اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب حکام نے بتایا کہ نیب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور مالیاتی اداروں سے مطلوبہ ریکارڈ طلب کیا ہے۔ حنا ربانی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکا دہی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔

واضح رہےکہ حنا ربانی کھر معروف سیاستدان غلام ربانی کھر کی صاحبزادی ہیں وہ پیپلزپارٹی کےدورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔