جعلسازوں نے فلیٹ فروخت کرنے کے لیے جعلی کاغذات تیار کیے اور ان پر میرے جعلی دستخط بھی کیے،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل کا دعویٰ
جعلسازوں نے فلیٹ فروخت کرنے کے لیے جعلی کاغذات تیار کیے اور ان پر میرے جعلی دستخط بھی کیے،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل کا دعویٰ

ماڈل ایان علی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم

کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران تمام 18 گواہ پیش ہوئے اور بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ عدالت نے ملزمہ ایان علی کے نئے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کی کیس التوا کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کوعدالت کے سامنے سرنڈر کرنے تک کوئی قانونی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے ملزمہ ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے انٹرپول کے ذریعے ایان علی کی گرفتاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی جہاں بھی ہوں انہیں گرفتار کرلیا جائے۔

اس کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ ایان علی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

واضع رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے  گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے دبئی لے جارہی تھیں۔

بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا اور بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی لیکن درجنوں مرتبہ طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔