پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے صدرامیر بخش بھٹو کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کو صوبے کے تنظیمی معاملات کی نگرانی عارضی طور پرسونپ دی گئی،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور سیکریٹری جنرل ارشد داد میں ملاقات ہوئی جس میں تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری جنرل حلیم عادل شیخ بھی شریک ہوئے،ملاقات میں تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو کا استعفیٰ منظورکیا گیا۔
استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ،ملاقات میں تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کو صوبے کے تنظیمی معاملات کی نگرانی عارضی طور پرسونپ دی گئی۔
واضع رہے کہ امیر بخش بھٹو نے 25 فروری 2019 کو چیئرمین تحریک انصاف کے نام خط میں رضاکارانہ طور پر ذمے داریوں سے الگ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔