وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں،وہ پیپلز پارٹی کے کاروان بھٹو سے سہم گئے ہیں۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ این ایف سی میں اپنا مقررہ حصہ بقدرِ جثہ مانگ رہا ہے، سندھ حکومت وفاق سے این ایف سی میں اضافے کی نہیں بلکہ مقررہ شیئر طلب کر رہی ہے،
انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر وفاق استبدادی کاروائیاں کررہا ہے، ہم عوامی فورم پر سندھ کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بات کرنے سے قبل زمینی حقائق کا مشاہدہ کرلیں ، بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کا خوف فواد چوہدری کے اعصاب پر سوار ہے، حواس باختگی میں فواد چوہدری زہر اگل رہے ہیں۔