مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف بہت جلد گھرآنے والے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اس موقع پراللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ تمام لیگی کارکنوں کی شگرگزار ہوں جن کے باعث میرا حوصلہ بلند رہااور نواز شریف کو رہائی ملی۔
Insha’Allah, MNS will be home soon. Want to take this opportunity to thank Allah & then every PMLN supporter. You guys were instrumental in keeping my spirits & hopes high. I have no words to express my gratitude. May Allah bless you all profusely. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 26, 2019
انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے آپ سب کا شکریہ ادا کروں،اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو 6 ہفتوں کے لیے علاج کرانے کی اجازت دیدی ہے۔