حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی، نیپرا کے فیصلے کا انتظار

حکومت نے عوام کی کمر توڑنے کیلئے بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی، نیپرا کے فیصلے پر بجلی قیمتیں بڑھادی جائیں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کرلی اور عوام پر مزید 200 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا جس کیلئے صرف نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں بجلی ٹیرف کے تعین میں تاخیر ہوتی رہی، 3 روپے 86 پیسے کی بجائے صرف ایک روپے 27 پیسے بجلی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی، گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیپرا بجلی کی گزشتہ درخواستوں کی سہ ماہی سماعت کرچکا ہے اور نیپرا کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد صارفین کو بجلی قیمتوں کی مد میں 200 ارب روپے منتقل ہوں گے۔