اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کی جانب سے مصطفیٰ نواز کھوکھر اور شکیل عباسی کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکی گئی ہے۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور شکیل عباسی ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں پولیس نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عدالت سے آج تک کی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مصطفیٰ نواز کھوکھر اور شکیل عباسی کی ضمانت پانچ لاکھ روپے فی کس کے عوض منظور کرلی۔