ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالت میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے ترجمان کا سیاسی بیانیہ جھوٹ ثابت ہوا، عمران خان اور ان کے ترجمان خود لندن جانا چاہتے ہیں،ملک میں جھوٹوں کا ٹولہ حکومت کررہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ پر مہر لگ چکی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور حکومتی رہنما گرفتار نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا علیمہ خان، پرویزخٹاپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور حکومتی رہنما گرفتار نہیں ہوتے۔ک اور کئی دیگر لوگوں کے خلاف نیب کارروائی کیوں نہیں کر رہی، جہانگیر ترین کے مالی اور چوکیدار کے نام جعلی اکاؤنٹ ثابت ہیں، جہانگیر ترین کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا؟ نیب اپنے دہرے احتساب کا معیار ایک کرے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی نوکری بچانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نیب کے ساتھ پلی بارگین کرکے باہر چلے جائیں، شہباز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔
گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔ ہر کارروائی پر فواد چوہدری اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب کو وضاحت کرنا ہوگی کہ کیا فواد چوہدری نیب کے ترجمان ہیں؟، اگر فواد چوہدری نیب کے ترجمان ہیں تو چیئرمین نیب باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کریں اگر فواد چوہدری ترجمان نہیں تو چیئرمین نیب نوٹس لیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارٹی اور دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی شکر گزار ہیں جنھوں نے نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کی،
انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح نواز شریف کا علاج ہے، مشاورت کے بعد نواز شریف کا علاج شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے ترجمان کا سیاسی بیانیہ جھوٹ ثابت ہوا، عمران خان اور ان کے ترجمان خود لندن جانا چاہتے ہیں،ملک میں جھوٹوں کا ٹولہ حکومت کررہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بارے میں کہا جارہا تھا وہ علاج کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں، نواز شریف نے کسی وقت بھِی لندن جانے کا نہیں کہا تھا۔