کوٹ مٹھن میں نامعلوم افراد نے خوشحال خان ایکسپریس کو اڑانے کے لیے 3 فٹ کا گھڑھا کھوا ہوا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور کے قریب کراچی سے پشاور جانے والے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوٹ مٹھن سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کے لیے 3 فٹ گڑھا خود رکھا تھا۔
وہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
پٹرولنگ پر موجود پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، تاہم پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق بی آر اے گروپ سے بتایا جا رہا ہے اور گزشتہ دنوں اسی گروپ کی جانب سے ٹرین پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔