پاکستان کے دورہ میں معیشت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان کے دورہ میں معیشت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر پیش رفت ہوئی ہے۔آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ مشن چیف برائے پاکستان کے دورہ میں معیشت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مشن چیف نے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کیں۔ رمیریز ریگو نے ایک ماہ پہلے عہدے سنبھالا اور عہدے سنبھالنے کے بعد پاکستان کا اہم دورہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات ہوئی جس میں توانائی کی اصلاحات اور معاشی بہتری کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مشن چیف نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی، جس میں برآمدات بڑھانے اور صنعتوں کی بحالی پر تبادلہ خیال ہوا۔ مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین سے بھی ملاقات کی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک سے بھی ملاقات ہوئی۔