سانحہ ساہیوال کے  ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سانحہ ساہیوال کے  ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ساہیوال کے 6 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکار ملزمان پر 19 جنوری کو لاہور کی فیملی پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے جس میں خلیل نامی شخص، اُس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوست جاں بحق ہوا تھا۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کارروائی میں اغوا کار مارے گئے اور بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم واقعے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اس کے اصل حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی۔

جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ مقتول خلیل اور اس کے خاندان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا۔