پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ارنیسٹو ریمیریز کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد ارنیسٹو ریمیریز کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی حکام سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشن چیف نے خزانہ، تجارت، پانی وبجلی کے وزراء اور وزیر مملکت حماد اظہر سے ملاقاتیں کیں جب کہ سیکریٹری خزانہ، چئیرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک سے بھی ملے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی اور پاکستان کیلئے پیکج پر جاری مذاکرات کے بارے بات چیت ہوئی۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنیسٹو ریمریز 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوگیا ہے۔