احستاب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں نیب نے ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں پیش کیا۔
نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مزید دیا جائے جبکہ ملزمان کے وکلا نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
بعدازاں عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پانچوں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔