سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشقتی سوار خان کو اس کی مشقت کا صلہ مل گیا ، جیل حکام کے مطابق سوار خان سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور قتل کے جرم میں قید تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس کی دس سال قبل ضمانت ہوگئی تھی لیکن مچلکے جمع نہیں کروائے گئے تھے۔
نواز شریف فیملی کی جانب سے گزشتہ روز ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی ادائیگی کی گئی جس پر اسے جیل سے رہا کردیا گیا۔