ہندو لڑکیوں سے شادی کرنے پر برکت اور صفدر کاسسرال والوں کے ساتھ تنازع شروع ہو گیا ہے۔فائل فوٹو
ہندو لڑکیوں سے شادی کرنے پر برکت اور صفدر کاسسرال والوں کے ساتھ تنازع شروع ہو گیا ہے۔فائل فوٹو

نو مسلم لڑکی رینہ کے اہلخانہ کی صفدر مالی معاونت کرتا تھا- پولیس

ڈہرکی میں نو مسلم لڑکیوں کی پسند کی شادی کے معاملے پر مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، صفدر کوبھر اور برکت ملک پہلے سے شادی شدہ اور سات بچوں کے باپ ہیں۔

ایس ایچ او طفیل بھٹو کے مطابق صفدر کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، بچوں کی عمریں دو سال سے سات سال کے درمیان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صفدر رینا کی فیملی کی مالی سپورٹ کرتا تھا۔برکت ملک بھی شادی شدہ ہے اور اس کی تین معصوم بیٹیاں ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق بچیوں کی عمریں ایک سال سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔ برکت روینا کے گھر کی عمارت بنانے کا کام کرتا تھا۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صفدر اور برکت نے اپنی بیوی بچوں کو دھوکہ دیکر پسند کی شادی کی ہے، لڑکیوں کے والدین نے صفدر اور برکت کی پٹائی بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برکت ملک تین معصوم بیٹیوں کا.والد ہے اور بیوی حمل سے ہے۔

ہندو لڑکیوں سے شادی کرنے پر برکت اور صفدر کے سسرال والوں کے ساتھ تنازع شروع ہو گیا،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ معاملات حل ہونے کے بعد باہمی طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مبینہ طورپراغوا ہونے والی لڑکیوں نے تحفظ کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے انہیں دارلامان منتقل کر دیا تھا۔