بھارتی جیل میں قید پاکستانی مچھیرے کو بھارتی قیدیوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کا رہائشی نورلامین کو بھارتی حکام نے 2017 میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا
فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان نے نورلامین کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ مرحوم بنگالی تھا اور بنگالی پارا کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی ایس نے اعلیٰ حکام کو خط بھی لکھ دیاہے کہ وہ مرحوم کی میت کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کرے ۔ ترجما ن کا کہناتھا کہ عمومی طور پر میت کو پاکستان لانے میں پانچ سے چھ روز درکار ہوتے ہیں۔
ایف سی ایس کا کہناہے کہ موت کی وجہ میت پاکستان منتقل ہونے کے بعد ہی معلوم کی جا سکے گی۔