گوادر کے ماہی گیروں کوخصوصی گرانٹس دی جائیںگی۔فائل فوٹو
گوادر کے ماہی گیروں کوخصوصی گرانٹس دی جائیںگی۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے 1 ادارے 1 شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں 1 ادارے 1 شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس اور کوئٹہ ژوب شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے طریقے سے چلنے والا پاکستان کنگال ہوگیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کا کیس اسپیشل کیس ہے، گزشتہ ادوار میں وزرائے اعظم نے بلوچستان کے مقابلے میں لندن کے زیادہ دورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ فوج کے ساتھ مل کر کینسر کا انسٹیٹیوٹ قائم کریں، کوئٹہ شہر کا ماسٹر پلان بنانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرضوں پر یومیہ 6 ارب روپے سود دے رہے ہیں، پاکستان جس طرح چلایا جارہا تھا اس سے یہ تباہی کے راستے پر جارہا تھا ،نئے پاکستان کی سوچ، تبدیلی کی سوچ ہے ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے طے کیا ہے کہ ہم نے الیکشن نہیں دیکھنے، ہم نے پاکستان کی ترقی دیکھنی ہے،بلوچستان میں جتنی صلاحیت ہے ، کسی اور جگہ نہیں۔