نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کو یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پینش ہونے کا کہا گیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف کو اپنے دفاع میں دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق، حمزہ شہباز، امیر مقام اور دیگر سے بھی نیب تفتیش کر رہا ہے۔