ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر انٹربینک میں 141 اور اوپن مارکیٹ میں 141 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 141 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تیس پیسے مہنگا ہوکر141 روپے 70 پیسہ کا ہوگیا۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا۔ ستمبر میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور چھ ماہ میں بڑھ کر 141 روپے 70 پیسے پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کچھ روز قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اس وقت ملک کی شرح نمو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ملک کی معیشت کی حالت اچھی نہیں۔