عبدالقدوس بزنجو اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں ۔فائل فوٹو
عبدالقدوس بزنجو اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں ۔فائل فوٹو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی حکومت پر برس پڑے

یوم تاسیس کی تقریب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی حکومت پر برس پڑے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں مجھے اور ڈپٹی اسپیکر کو نہیں بلایا گیا، گوادر جانے کے لیے جہاز میں میری جگہ نہیں بن سکی۔

انہوں نے کہا کہ میں 8 ماہ سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نہیں گیا ہوں،ہم نے6 ماہ میں پی ایس ڈی پی بنادی وہ 9ماہ میں کمی بیشی دور نہ کرسکے،وزیراعلیٰ کمی کو دور کرلیں ورنہ چیزوں کو تبدیل ہونےمیں دیرنہیں لگتی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایک سال میں جتنا مضبوط ہونا چاہیےتھا نہ ہوسکی،ہم نے پارٹی اس لیے بنائی کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج پارٹی اور حکومت دونوں نہیں چل پارہی ہیں،حکومت آنی جانی چیز ہے ورکر کی اہمیت ہونی چاہیے۔