نوجوان نے مجھے لفٹ میں ہراساں کیا ہے۔خاتون۔فائل فوٹو
نوجوان نے مجھے لفٹ میں ہراساں کیا ہے۔خاتون۔فائل فوٹو

دوپٹہ نہ اوڑھنے پر شوہر نے بیوی کے بال کاٹ دیے

پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔

متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ شادیوں میں سر پر دوپٹہ نہ اوڑھنے کی شکایت پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  حسین مالاکنڈ لیویز فورس کا اہلکار ہے اور تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پشاور میں ہونے والا یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جبکہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ لاہورکے علاقہ ڈیفنس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے نوکروں کے سامنے رقص کرنے سے انکار کیا تو شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر پائپوں سے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے۔