وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے سندھ پہنچنے پر خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑ گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے بیان پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے سندھ پہنچنے پر خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑ گئیں ،شاہ جی کے سیاہ کارنامے عوامی عدالت میں ہیں ،شاہ جی اب خوف سے کانپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب باقی پورے ملک کی طرح سندہ کے عوام کو اس جبر اور استبداد سے نجات ملے گی ڈاکو راج کا خاتمہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا، اربوں روپوے جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ ’’ یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا شہید بےنظیر اور بھٹو کا نام تک یہ لوگ بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔‘‘