پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سیاسی جماعتوں کو للکار رہے ہیں، ملک میں سیاسی تناؤکم کرنے کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا؟ آپ کو کہتا کون ہے چھوڑو، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12روپے اضافے کی خبر سن رہے ہیں، اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔
قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے آج گھوٹکی میں جلسی کی، ہزار بندہ اکٹھا نہیں کر سکتے، ہمارے ٹرین مارچ پر تنقید کی جا رہی ہے، وزیراعظم نے کہا ٹرین مارچ میں لوگوں کو پیسے دیئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ جس شخص کوقانون نہیں آتا جسے پارلیمان کا کچھ نہیں پتا انھیں وفاقی وزیر پارلیمانی امور بنادیا گیا۔