سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اس جماعت کا ہونا چاہیے جس کی اکثریت ہو، پی پی چیئرمین
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اس جماعت کا ہونا چاہیے جس کی اکثریت ہو، پی پی چیئرمین

وفاقی وزیر دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں،چیئرمین پی پی پی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وززا کودہشت گردوں کے سہولت کار قرار دیتےہوئے کہاکہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔

رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا بلکہ کہا کہ تین وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط ہیں، ایسے وزیرروں کو ہٹانے کے بجائے ایک اور ایسا ہی وزیر لایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بنانا خان صاحب کا حق ہے لیکن دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گرد آپ کے وزیر ہیں۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، خان صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنواتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کی حکومت نیب سے شروع ہو کر نیب پر ختم ہوتی ہے، نیب کالا قانون ہے جو سیاسی مخالفین کے لیے بیایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو کسی پر ہلکا اور بھاری ہاتھ نہیں ہوتا، ایک وفاقی وزیر کے خلاف کئی ثبوت ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر خان صاحب کہتے ہیں کہ ذمہ داری صوبوں پر ہے تو صوبوں کے پاس وسائل بھی زیادہ ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور پیپلز پارٹی عوام کے حقوق چھیننے نہیں دے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی مارچ نہیں تھا لیکن عوام کا بہت رسپانس ملا اس لیے مخالفین نے اسے ٹرین مارچ کا نام دیا۔