زمین سے محبت کے اظہار کے لیےپاکستان سمیت 180 ممالک میں آج رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اس برس ارتھ آور منانے کی تھیم کنیکٹ ٹو ارتھ #connect to earth رکھی گئی ہےاورارتھ آور کے دوران تمام اضافی، فالتو لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے ۔ پیرس کا آئفل ٹاور، جاپان کا ٹوکیو ٹاور، چین کے شہر بیجنگ کا اولمپک اسٹیڈیم، تائیوان کا تائی پے ٹاور اور مصر میں اہرام کی غیر ضروری روشنیاں بھی بند کی گئیں اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس کی تمام غیر ضروری بتیاں بجھا دی گئیں جب کہ لندن میں بکنگھم پیلس، ٹاور برج اور دیگر اہم مقامات کی بھی غیر اہم روشنیاں گل کرکے گلوبل وارمنگ کا شعور اجاگر کیا گیا۔