وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سہیل محمود کو نیاسیکریٹری خارجہ مقرر کر رہے ہیں،تہمینہ جنجوعہ عمدہ کارکردگی کی حامل اورذی شعور خاتون ہیں،انھوں نےمشکل خارجہ امورمیں مسکراتے ہوئے سامناکیا،آج وہ ریٹائرڈ ہورہی ہیں۔
ملتان میں وزیر خارجہ نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نام نہیں کام دیکھا جاتاہے،ہمیں کام بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیب سب کااحتساب کرنے کا استحقاق رکھتاہے،نیب کےمعاملات میں مداخلت کرنا ہمارا بنتا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اپوزیشن کاکہناہے سندھ حکومت ان کو فنڈز نہیں دیتی،اپوزیشن چاہتی ہے صوبائی حکومت ان سے ناروا سلوک نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ ڈھیل کےقائل ہیں نہ ڈھیل پر آمادہ ہیں،گھوٹکی میں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی اپوزیشن کواعتراض تھاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کاغلط استعمال کرتےہیں۔غربت کےخاتمے کیلیے ایک پروگرام” احساس ” رکھا گیا ہے۔