وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ’بے نظیر‘ اور ’بھٹو‘ کو بیچنا بند کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں خورشید شاہ کے لیے لکھا کہ اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔
نہوں نے کہا کہ یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھےجنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا،اداروں کوتباہ کرنے والا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کریں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بینظیر بھٹو کا نام نکالنا چاہتے ہو، اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔