کوئی ناراض ہے تو ہمیں منانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
کوئی ناراض ہے تو ہمیں منانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک سازش ہے،بلاول

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی سازش ہےیہ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ یہ لانگ ٹرم سازش ہے، یہ لوگ پہلے نام تبدیل کریں گے اور پھر رقم کم کریں گے، یہ لوگ پھر پروگرام بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسہ ضائع ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کا سب سے اچھا پروگرام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناصرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔