اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی تھی جس کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 99 روپے 34 پیسے پر پہنچ گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز کی تھی۔