پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفی دیدیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں منظور وسان نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت ٹوئٹر سے چلائی جارہی ہے اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ان کی اپنی پارٹی کی طرف سے الجھن کا شکار کروایا جارہا ہے، پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کیے جائیں گے جس سے عمران خان کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔
منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے، عمران خان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں عمران خان کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انہیں سیاست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو لانے والوں کے لیے آگے چل کر پریشانی بڑھ جائے گی، وہ بہت جلد محسوس کریں گہ عمران خان کو لانا ان کی غلطی تھی،عمران خان سے سیاستدانوں کو بدنام کروانے کے بعد ان کی چھٹی کروائی جائے گی۔