ہول سیل مارکیٹ میں چینی اور یوٹیلٹی اسٹور پر چاول مہنگے ہوگئے۔
ہول سیل ڈیلرز کا کہناہے کہ ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 60 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔
ہول سیل میں چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی 64 روپے سے 66 روپے تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 6 ہزار روپے کی ہو گئی ہے ۔
یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن نے دالیں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے دالیں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے چاول کی قیمت میں فی کلو50 روپے تک اضافہ کردیا ہے۔
ممختلف برانڈزکے چاول کی قیمت میں 11 روپے سے 50 روپے تک اضافہ کیا گیاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں کی قیمت میں فی کلو25 روپے تک اضافہ کیا گیا،دال چنا اور دال مسورکی قیمت میں فی کلو10 روپے اضافہ کیاگیا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورزکاروپوریشن قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔