بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کوٹلی کے علاقوں میں بھاری گولہ باری و فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی افواج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے علاقے درہ شیر خان اور حویلی کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور دو بھائی بھی زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی سی آفس کوٹلی نے تصدیق کی ہے کہ تتہ پانی اور کوئی سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں تیزی آئی ہے۔