بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔فائل فوٹو
بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔فائل فوٹو

لاہور سے کراچی آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا

رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث لاہور سے کراچی آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو رحیم یار خان کے قریب دن کے وقت حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث اس کی 13 بوگیاں الٹ گئی تھیں۔

6 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تاحال ٹریک کو بحال نہیں کیا جاسکا جس کے باعث اکثر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

فرید ایکسپریس کو فیروزہ، خیبر میل کو خانپور، رحمان بابا ایکسپریس اور عوامی ایکسپریس کو صادق آباد اور ہزارہ ایکسپریس کو رحیم یار خان کے ریلوے اسٹیشن پر روک کر رکھا گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رحیم یار خان کے اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہونے میں مزید دو گھنٹے لگیں گے۔