کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو بیان بازی سے روک دیا ہے اور کہاہے کہ یہ وقت آپس میں اختلافات کا نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو تجربے کی وجہ سے زراعت کیلیے کام کرنے کا ٹاسک دیا تھا،عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،جہانگیر ترین سے بطو ر ذرعی ماہر بریفنگ لی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے ، ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلیے سب اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ وزیراعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا مناسب نہیں ، اجلاس میں کون شرکت کرے گا اور کون نہیں یہ فیصلہ میری صوابدید ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کو جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض کیا تھا جس پر جہانگیر ترین کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر ہنماﺅں نے بھی بیانات جاری کیے تھے ۔

جہانگیر ترین نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جہاں بھی جاتاہوں وہ وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش کے مطابق ہوتا ہے اور میں ایک ہی شخص کو جواب دہ ہوں اور وہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔