سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو
 سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو

حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جب کہ کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے 57.3 بلین کابجٹ فاٹا کو ٹرانسفر کرنےکی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اےکا سی ای او تعینات کیا گیا ہے، حسن عرفان کو آئی پی او بورڈ سے ہٹا دیا گیا ان کا اپنا کاروبار ہے اس لیے مفادات کا ٹکراؤ تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شمس الدین شیخ پی ایم ڈی سی کے نئے چیئرمین ہوں گے جب کہ او جی ڈی سی ایل اور سوئی نادرن کا نیا بورڈ قائم کیا گیا ہے، سوئی سدرن بورڈ کی چیئرپرسن شمشاد اختر ہوں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کررہی، احساس کے تحت بہت سے نئے پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیےکفالت کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، سستا گھر اسکیم کا بھی جلد افتتاح ہورہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی غربت کے خاتمے کے لیے پورا ڈویژن بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے لیے منظم سازش کی، بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔