دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں واقعات تھا نہ کورال کے حدود میں پیش آئے۔ پہلی واردات غوری ٹاؤن کلمہ چوک میں ہوئی جس میں بینک گارڈ کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کرنے آئے تھے گارڈ نے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ لہترار روڈ پر پیش آیا۔ جہاں ملزمان نے اسلحے ڈیلر کی دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے واقعے کے بعد لہترار روڈ پر شدید فائرنگ بھی کی۔