جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے، چیف ایگزیکٹو افسر اومنی گروپ عبدالغنی مجید اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائےگا۔
نیب کے اعلامیے کے مطابق ملزمان پرمبینہ جعلی اکاؤنٹس اورغیرقانونی طور پر7 ایکڑ زمین ریگولرائزکرانےاور قومی خزانے کوایک اعشاریہ چار ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
اجلاس میں علی گوہرڈاہری کے خلاف بھی بد عنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔