آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی۔فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی۔فائل فوٹو

کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیا جائیگا۔فوجی قیادت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعادہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس میں ملک کی مشرق سرحدوں پرموجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

کورکمانڈرزکانفرنس کے شرکا ءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیا جائیگا اور ملک میں دیر پا امن اور استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے ،خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان امن و استحکام کی جانب گامزن ہے ،ایسے اقدامات کررہے ہیں جہاں ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کا حق ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔