بھارت پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے خوف میں مبتلا ہو گیا،بھارتی دفاعی ماہرین نے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے ۔
بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کو آئی ایس پی آر کے سائبر آپریشن سے خبردار رہنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی ”عزم نو“مہم بھارتی کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے ۔
بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ بالا کوٹ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا ۔
بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیا کا گیرازیموف ہے ۔واضح رہے کہ ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روسی جنرل گیراز یموف نے 2018میں پیش کیا تھا ۔