پاک فوج کے شعبہ تعلاقت عامہ کے ترجمان(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7بھارتی فوجی ہلاک،19زخمی ہو گئے ،کئی بھارتی پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان شہید اور تین خواتین زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کییئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 48 سے 72 گھنٹے کے دوران سیز فائرکی خلاف ورزیاں بڑھیں،پاک فوج کی جانب سے بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ روز فائرنگ تبادلے میں شہید ہونے والے تین جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
واضع رہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹرمیں رکھ چکری کے مقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔