سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے جسم میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پائی گئی ہے۔
نوازشریف کے آج لاہور کے نجی اسپتال میں ایم آرآئی، ایم آر اے اور بعض دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے جسم میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پائی گئی جب کہ گردن اور دماغ کو خون کی پوری مقدار میں فراہمی نہیں ہورہی، ایسی صورت میں مریض کی گردن کے بالائی حصوں اور دماغ کو خون کی 43 فیصد فراہمی متاثر ہونا خطرناک ہوسکتا ہے.
طبی لحاظ سے یہ مریض کو سنگین ہارٹ اٹیک ہونے کی علامت تصور ہوتی اس لیے خطرے کے پیش نظر نوازشریف کا ا ایم آر آئی اور ایم آر اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کے گردوں کو خون کی فراہمی بھی متاثر پائی گئی، گردوں میں پتھری کی تشخیص کے لئے سی ٹی کب، چھاتی اور ریڑھ کی ہڈی کا سی ٹی سکین بھی کیاجائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کل لاہور کے نجی اسپتال میں ایم آرآئی اور ایم آر اے اور بعض دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی۔
نوازشریف کے علاج پر کتنا وقت صرف ہوگا، ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم لندن میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لارنس سے رابطے میں ہیں۔
ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کے گردوں کی تکلیف میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ان کے لندن میں موجود ذاتی معالج ڈاکٹر لارنس سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔