بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو سمیت پانچ بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی مانگ لی ہے۔
ان میں کلبھوشن یادیو سمیت محمد جاوید، عبدالحکیم، محمد اسماعیل اور ایک اور قیدی شامل ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھی سویلین قیدی قرار دیتے ہوئے کہا مطالبہ کیا ہے کہ پانچ سویلین قیدیوں تک رسائی کی درخواست پر پاکستان جلد فیصلہ کرے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سزا مکمل کرنے والے دس قیدیوں کی بھی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ 385 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے بھی مراسلہ بھجوا دیا ہے۔