آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 40 بریگیڈ یئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 40 افسران کی بریگیڈ یئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جب کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پاکر میجر جنرل بننے والوں میں ظفراقبال مروت، شاکراللہ خٹک، محمد اویس دستگیر، عامر نوید، محمد اعجاز مرزا، تبسم حبیب، محمد شجاع انور، دلاور خان، سرفراز احمد،آصف محمود گورایہ،کمال اظفر اور محمد علی خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کاشف آزاد، ماجد جہانگیر، اظہر وقاص، عاکف اقبال، عمر احمد بخاری، محمد احسن خٹک، عنایت حسین، عادل یامین، محمد حسن خٹک، محمد عامر نجم، محمد عقیل اور کامران احمد ستی، سید امداد حسین شاہ، کاشف ظفر، خرم انور قادری اور احمد شریف چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد علیم، احسن الطاف، سید نصرت رضا،کرامت حسین شاہ بخاری، فرخ سعید، قدرت اللہ ملک، عامر اکرم، شاہد حمید چوہدری، محمد قاسم بٹ، فرحان طیب اور محمد افشین اقبال شامل ہیں۔