تبدیلی سرکار کے دور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے،ملک میں سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونےکی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
لچسپ امر یہ کہ ان 3 دنوں میں سونے کی عالمی قیمت صرف3 ڈالر کے اضافے سے1294 ڈالر رہی ہے جبکہ یکم مارچ 2019 سے اب تک مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3050 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 2615 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.