مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ پاکستان کنگال ملک ہے، اسٹیل ملز کو دیانتداری سے چلایا جاتا تو یہ ایک اثاثہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے اسے بند کردیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ اسٹیل ملزکا حال دیکھ کر خون جلتا ہے، اسٹیل ملز کو دیانتداری سے چلایا جاتا تو یہ ایک اثاثہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا
انہوں نے کہا کہ اس میں کرپشن شروع ہوگئی اور پھر اسے بند کردیا گیا، اسٹیل ملز کا سب کچھ جام ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیل ملز کے مستقبل پر 8 اپریل کو ای سی سی کو بریفنگ دیں گے، پاکستان کنگال ملک ہے، چیئرمین اسٹیل ملزبورڈ کو کہا کہ کوئی اس طرح اسٹیل ملزبند کرتا ہے، پاکستان اسٹیل ملک کا بہترین اثاثہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کو چلانے نعت و پیداوار عبدالرزاق داؤدمیں چینی اور روسی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے ای سی سی کی کمیٹی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین پر پراپرٹی مافیا نے نظریں جمائی ہوئی ہیں ایک انچ زمین بھی کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صنعت و پیداوار کمیٹی سینیٹ کا اجلاس چیرمین سینٹر احمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤ س میں منعقد ہوا ۔
عبدالرزاق داؤد نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے حوالے سے جو سفارشات بنائی گئی ہیں وہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور ای سی سی کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایاکہ تین چینی اور تین روسی کمپنیوں نے پاکستان سٹیل ملز میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،سٹیل ملز کی مشنری بہت پرانی ہوچکی ہے موجودہ حالت میں اس کا چلنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہاکہ سٹیل ملز کو بہت برے طریقے سے بند کیا گیا ہے اور اس کو دیانتداری سے چلانے کی کوشش نہیں کی گئی ۔