’احسن اقبال آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے۔مراد سعید۔فائل فوٹو
’احسن اقبال آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے۔مراد سعید۔فائل فوٹو

مراد سعید اور احسن اقبال آمنے سامنے آ گئے

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال آمنے سامنے آگئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مراد سعید کے بچگانہ الزامات کا جواب عدالت میں دیا جائیگا، مراد سعید میں دار اصل عمران خان بول رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ انہیں احسن اقبال کی جانب سے بھیجا جانے والا ہتک عزت کا نوٹس موصول نہیں ہوا، وہ احسن اقبال کو سپریم کورٹ لے جانے کیلیے تیار ہیں۔

مراد سعید نے کہا ’احسن اقبال آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے، میں نے آپ سے کہا تھا کہ میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا قوم کے سامنے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ چلیں‘۔

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو دل سے قبول نہیں کیا، پگڑی اچھالنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، مراد سعید کے پاس پوری حکومتی مشینری ہے پریس کانفرنس کرنے کی بجائے تفتیش کروائے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ملتان۔سکھر منصوبے کی منظوری ایکنک نے دی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس میں شامل تھی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ انہیں احسن اقبال کی جانب سے بھیجا جانے والا ہتک عزت کا نوٹس موصول نہیں ہوا، وہ احسن اقبال کو سپریم کورٹ لے جانے کیلیے تیار ہیں۔

ہتک عزت کے نوٹس کے معاملے پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے نام پیغام جاری کردیا۔

مراد سعید نے کہا ’احسن اقبال آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے، میں نے آپ سے کہا تھا کہ میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا قوم کے سامنے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ چلیں‘۔

مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال نے ان کے سوالوں کے جواب نہیں دیے۔ ’ میں نے آپ سے جاوید صادق کے کردار کا پوچھا تھا،آپ وزارت مواصلات کے دستاویز پر دستخط کیسے کرسکتے ہیں؟ جس منصوبے کی بولی 2015 میں ہوناتھی 2013 میں اس کا ایم او یو کیسے کر سکتے ہیں، آپ کی وجہ سے خزانے کو 50 ارب سے زائد کا نقصان ہوا‘۔

مراد سعید نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ احسن اقبال بھولنا چاہیں گے لیکن وہ انہیں بھولنے نہیں دیں گے،’تمام دستاویزات میرے سامنے ہیں، آپ بسم اللہ کریں اور سپریم کورٹ چلیں‘۔

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے ہتک عزت کے قانون کے تحت مراد سعید کو نوٹس بھجوایاتھا۔

26 مارچ کو بھجوائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 ارب روپے کی رشوت لینے کا الزام لگایا ہے جو بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور اس سے احسن اقبال کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔